پنجاب انفارمیشن کمیشن کا شناختی کارڈ کے غلط استعمال کو روکنے کیلئے اقدامات

Last Updated On 06 September,2019 11:36 am

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب انفارمیشن کمیشن کا شناختی کارڈ کے غلط استعمال کو روکنے کے لئے اقدامات، کسی بھی کیس میں درکار معلومات میں شناختی کارڈ نمبر مٹانے کا حکم دیدیا گیا۔

چیف انفارمیشن کمشنر آف پنجاب انفارمیشن کمیشن کا کہنا ہے کہ کسی بھی کیس میں شناختی کارڈ نمبر پر بلیک سیاہی پھیر کر کاپی دی جائے۔ پنجاب انفارمیشن کمیشن نے ایک درخواست پر نوٹس لیتے حکم جاری کیا۔ حکم کے مطابق چونکہ شناختی کارڈ نمبر میں حساس معلومات موجود ہوتی ہیں جس کا غلط استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اس صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے چیف انفارمیشن کمشنر نے آرڈر جاری کیے ہیں کہ کسی بھی کیس یا سرکاری دستاویز جہاں شناختی کارڈ کی کاپی دینا ضروری ہو تو کاپی پر کارڈ نمبر کو پر سیاہ سیاہی پھیر جمع کروایا جائے۔  

Advertisement