جنگ کی خواہش نہیں، اگر ہوئی تو پاک بھارت آخری جنگ ہوگی: شیخ رشید

Last Updated On 07 September,2019 10:15 am

سکھر: (دنیا نیوز) شیخ رشید نے کہا ہے کہ ہم جنگ کی خواہش نہیں رکھتے، اگر ہوئی تو پاک بھارت آخری جنگ ہوگی، پاک فوج سرحدوں کا دفاع کرنا خوب جانتی ہے، پاکستانی قوم کشمیری عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پاکستانی قوم کشمیری عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، پاک فوج سرحدوں کا دفاع کرنا خوب جانتی ہے، قوم ہر مشکل میں پاک فوج کےساتھ کھڑی ہے، پاکستان کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے اور ہمیشہ کھڑا رہے گا۔ انہوں نے کہا پاکستان افغانستان میں امن کا خواہاں ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا جس جس نے گاجرے کھائی ہے اس کو نیب کا چورن ملے گا، نیب کے ڈر سے بیوروکریسی بھی کام نہیں کر رہی، پرانی پٹری ہے، بارشوں کی وجہ سے ٹرینیں لیٹ ہو رہی ہے، ریلوے میں 10 ارب روپے زیادہ کمایا ہے۔