سول ایوی ایشن کے 6 ملازمین ناقص کارکردگی پر معطل

Last Updated On 09 September,2019 01:50 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) جوائنٹ سیکرٹری سول ایوی ایشن نے اسلام آباد ائیر پورٹ کا اچانک دورہ کیا اور ناقص کارکردگی پر چھ ملازمین کو معطل کر دیا۔

سول ایوی ایشن کے جوائنٹ سیکرٹری نے اسلام آباد نیو ائرپورٹ کا اچانک دورہ کیا اور ملازمین کی ناقص کارکردگی پر ہرہمی کا اظہارکرتے ہوئُے آئر پورٹ منیجرسکندر طاہر کی سرزنش کی، جوائنٹ سیکرٹری نے ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے سول ایوی ایشن کے چار ملازمین سمیت ائیر پورٹ سروسز کے 6 ملازم کو معطل کر دیا جن میں ڈی ایف او وسیم، ڈیوٹی ویجلنس آفسر بلال، رفعان، ارشد اور فیصل شامل ہیں۔

ائیرپورٹ مینجر سکندر طاہر کا کہنا ہے کہ ملازمین کو ناقص کارکردگی دکھانے پرمعطل کیا گیا، معطل ملازمین کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔
 

Advertisement