سیہون شریف: بولان میل کی 3 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، امدادی کام جاری

Last Updated On 10 September,2019 03:57 pm

سیہون شریف: (دنیا نیوز) سیہون شریف کے قریب بولان میل ٹرین کی 3 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، حادثے کے سبب کوئی مسافر ہلاک یا زخمی نہیں ہوا تاہم ٹرینوں کی آمد و رفت معطل ہو گئی۔

بوبک ریلوے سٹیشن کے قریب بولان میل ٹرین کی 3 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، ٹرین کوئہو سے کراچی جارہی تھی کہ حادثہ پیش آگیا، خوش قسمتی سے کوئی مسافر زخمی نہیں ہوا۔ حادثے کے بعد ریلوے حکام بوبک ریلوے اسٹیشن پر پہنچ گئے اور ٹرین کی بوگیوں کا مرمتی کام شروع کر دیا گیا۔

ریلوے ذرائع بوگیوں کا مرمتی کام جاری ہے، ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ 3 گھنٹوں تک ٹریک بحال ہوگا۔

 

Advertisement