خیبرپختونخواکےمتعدداضلاع میں زلزلے کےجھٹکے

Last Updated On 12 September,2019 02:39 pm

پشاور (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں جمعرات کی دوپہر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے پشاور، سوات، بونیر، چارسدہ، مہمند، صوابی، باجوڑ، دیربالا، ملاکنڈ، راولا کوٹ، بٹگرام اور گردونواح میں محسوس کیے گئے۔

اس سے پہلے تین روز قبل وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت مانسہرہ اور ایبٹ آباد کے گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جب کہ آزاد کشمیر کے علاقے راولاکوٹ اور نکیال میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئےتھے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5 تھی، گہرائی 12 کلو میٹر تھی جب کہ اس کا مرکز کشمیر اور بھارت کا سرحدی علاقہ تھا۔

زلزلوں کے جھٹکوں سے شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے تھے۔

Advertisement