گرفتاری کا خوف، خورشید شاہ کے بیٹوں نے عدالت پہنچ کر ضمانت کرالی

Last Updated On 20 September,2019 04:47 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سندھ ہائیکورٹ نے آمدن سے زائد اثاثے بنانے سے متعلق خورشید شاہ کے 2 بیٹوں اور مبینہ فرنٹ مین کی ضمانتیں منظور کر لی ہیں۔

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس احمد علی شیخ کی سربراہی میں جسٹس عمر سیال پر مشتمل دو رکنی بنچ کے روبرو آمدن سے زائد اثاثے بنانے سے متعلق خورشید شاہ کے 2 بیٹوں اور مبینہ فرنٹ مین کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے نیب کو ملزمان کو 16 اکتوبر تک گرفتار کرنے سے روک دیا۔ عدالت نے زیرق شاہ، فرخ شاہ اور سید قاسم علی شاہ کی ضمانتیں منظور کرتے ہوئے ملزمان کو 16 اکتوبر تک متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے ملزمان کو نیب تفتیش جوائن کرنے کی بھی ہدایت کر دی۔
 

Advertisement