کشمیر کیلئے پوری قوم جاگ اٹھی، مریں گے یا مار کے رہیں گے: شیخ رشید

Last Updated On 22 September,2019 01:38 pm

مظفرآباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ نریندرا مودی بنیاد پرست ذہنیت کا مالک ہے، پاکستان کو ختم کرنا اس کا ایجنڈا ہے۔ کشمیر کیلئے پوری قوم جاگ گئی، مریں گے یا مار کر رہیں گے۔ امریکہ پر اعتبار نہیں کیا جا سکتا، چین کی دوستی پر یقین ہے۔

آزاد کشمیر کے علاقے بھمبر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بھارت نے 20 لاکھ مسلمانوں کو دوسرے درجے کا شہری قرار دیدیا، وہاں مسلمانوں سے امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے۔ ساری کشمیری قیادت جیل میں ہے، کشمیری عوام کرب کی زندگی گزار رہے ہیں۔ بھارت نے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی ابتدا کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کے سالانہ اجلاس میں وزیراعظم عمران خان تاریخی تقریر کریں گے، وزیراعظم اور آرمی چیف صلح جو اور امن پسند شخصیات ہیں، وقت آیا تو پاکستان کیلئے جئیں اور مریں گے۔