ڈیرہ غازی خان: چوری کے شبے میں نوجوان کو دہکتی آگ سے گزار دیا

Last Updated On 23 September,2019 05:10 pm

ڈیرہ غازی خان: (دنیا نیوز) وزیراعلی پنجاب کے اپنے ہی قبیلے میں قانون کی دھجیاں اڑائی جانے لگیں، بی ایم پی اہلکاروں اور با اثر افراد نے چوری کے الزام میں نوجوان کو دہکتے انگاروں سے گزار دیا۔ متاثرہ نوجوان نے واقعہ کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

چوری کے الزام میں نوجوان کو آگ سے گزارنے کا واقعہ نواحی علاقے کھرڑ بزدار میں پیش آیا، گل زمان اور گل محمد پر چوری کا الزام لگایا گیا۔ علاقے کے بااثر افراد شیر محمد، جلال خان، منیر، میاں خان، فیض محمد، بشیر احمد، ملک تاج محمد اور بارڈر ملٹری پولیس حکام نے بے گناہی ثابت کرنے کے لئے نوجوان گل زمان کو دہکتے انگاروں سے گزار دیا۔

متاثرہ نوجوان کا کہنا تھا مجھے آگ پر چلنے کا کہا گیا اور زبرستی چور ثابت کر دیا، میں بے گناہ ہوں۔ نوجوان کو دہکتے انگاروں سے گزارنے کی ویڈیو دنیا نیوز نے حاصل کرلی۔ متاثرہ نوجوان نے وزیر اعلی پنجاب عثمان بزادر سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
 

Advertisement