بھارت آزادی کی تحریک کو دہشتگردی کا نام دے رہا ہے: وزیراعظم عمران خان

Last Updated On 28 September,2019 03:30 pm

نیویارک: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت آزادی کی تحریک کو دہشت گردی کا نام دے رہا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا نریندر مودی نے پاکستان پر ہمیشہ دہشتگردی کے بے بنیاد الزامات لگائے، بھارت الزامات سے کشمیر سے دنیا کی توجہ ہٹانا چاہتا ہے، 9 لاکھ بھارتی فوج کی موجودگی میں پاکستان 500 دہشتگرد کیسے بھیج سکتا ہے، مسئلہ کشمیر پر پہلی بار 2 جوہری طاقتیں آمنے سامنے کھڑی ہیں۔

انٹرویو میں وزیراعظم نے کہا بھارتی 9 لاکھ فوج صرف کشمیریوں کی آزادی کی تحریک دبانے چاہتی ہے، وادی میں آزادی کی تحریکوں کو بھی دہشتگردی کا نام دیا جا رہا ہے، بھارت نے کشمیر میں قتل و غارت گری کا بازار گرم کر رکھا ہے۔
 

Advertisement