کرتار پور راہداری کا افتتاح، پاکستان کا من موہن سنگھ کو دعوت دینے کا فیصلہ

Last Updated On 30 September,2019 03:49 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کرتار پور راہداری کے افتتاح پر سابق بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ کو دعوت دینے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا دعوت دینے کا فیصلہ اعلیٰ سطح کی مشاورت کے بعد کیا گیا، افتتاحی تقریب میں سکھ یاتریوں کو بھی خوش آمدید کہیں گے، من موہن سنگھ کو باضابطہ طور پر دعوت نامہ بھیجا جائے گا، کرتار پور راہداری بابا گورونانک کی 550 ویں جنم دن پر کھولی جا رہی ہے، من موہن سنگھ کی کرتارپور کے حوالے سے مذہبی عقیدت بھی ہے۔