وزیراعظم عمران خان آئندہ ہفتے تین روزہ دورے پر چین جائینگے

Last Updated On 01 October,2019 09:01 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم پاکستان عمران خان اپنے دورہ چین کے دوران صدر شی جن پنگ سمیت اعلیٰ چینی قیادت سے ملاقات کریں گے۔

دنیا نیوز ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان آئندہ ہفتے چین جائیں گے۔ وزیراعظم کا دورہ چین تین روزہ ہوگا۔ وزیراعظم چینی قیادت کا مسئلہ کشمیر پر حمایت پر شکریہ ادا کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین میں متعدد مفاہمتی یادداشتوں پر بھی دستخط کیے جائیں گے۔
 

Advertisement