پی ٹی آئی خواتین ارکان اسمبلی نااہلی کیس، عدالت میں مزید دلائل طلب

Last Updated On 19 October,2019 11:46 am

اسلام آباد: (روزنامہ دنیا) اسلام آباد ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کی تین ممبران قومی اسمبلی کنول شوذب، تاشفین صفدر اور ملائیکہ بخاری کے خلاف نااہلی کیس میں مزید دلائل طلب کرلیے ہیں۔

جسٹس عامر فاروق نے سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ تینوں ممبران قومی اسمبلی کے نامزدگی فارم جمع کرانے کی تاریخ کے حوالے سے بتائیں، آخری تاریخ کیا تھی، عدالت نے ملائکہ بخاری کے وکیل سے بھی تحریری دلائل طلب کرتے ہوئے مزید سماعت 15 نومبر تک ملتوی کردی۔  

Advertisement