ایف اے ٹی ایف کے 40 میں سے36 اہداف پر پیشرفت ہوئی: دستاویزدنیانیوز کو موصول

Last Updated On 19 October,2019 09:59 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے حوالے سے دستاویزات دنیا نیوزکو موصول ہو گئی ہیں۔ دستاویز میں بتایا گیا کہ 40 اہداف میں سے 36 اہداف پر پیشرفت ہوئی ہے۔

دنیا نیوز کو ملنے والی دستاویز کے مطابق پاکستان نے مالیاتی اداروں کو ڈیٹا خفیہ رکھنے کا ہدف پورا کیا۔ پاکستان نے 9 اہداف پر بڑی پیشرفت کی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان نے 26 اہداف پر جزوی پیشرفت کی، پاکستان نے 4 اہداف پر عمل درآمد سست روی سے کیا، پاکستان نے مالیاتی ریگولیٹرز کے درمیان سپر ویژن کرنے میں سست روی اختیار کی۔

دستاویز کے مطابق بے نامی داروں کے خلاف کاروائی میں بھی سست روی اختیار کی گئی، بے نامی داروں کے اثاثے منجمد کرنے میں بھی سست روی اختیار کی گئی۔
 

Advertisement