آزادی مارچ پر مشاورت، جے یو آئی کی مجلس شوریٰ کا اجلاس 24 اکتوبر کو طلب

Last Updated On 20 October,2019 12:00 pm

لاہور: (دنیا نیوز) مولانا فضل الرحمان نے جے یو آئی کی مجلس شوریٰ کا اہم اجلاس 24 اکتوبر کو طلب کرلیا، آزادی مارچ پر مشاورت ہو گی۔

جے یو آئی ف نے آزادی مارچ کے حوالے سے حتمی تیاریوں کا سلسلہ شروع کر دیا، پارٹی قیادت نے اس حوالے سے 24 اکتوبر کو اجلاس طلب کیا ہے جس میں مارچ کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا جائے گا۔

اجلاس میں آزادی مارچ اسلام آباد تک پہنچانے کی حکمت عملی طے کی جائے گا۔ واضح رہے کہ حکومت نے جے یو آئی کو مارچ کی بجائے مذاکرات کرنے کی پیش کش کی ہے، جے یو آئی نے حکومتی پیش کش کو قبول کرتے ہوئے آج (اتوار) کو مذاکرات کی حامی بھری ہے تاہم رہنما جے یو آئی ف عبدالغفور حیدری نے یہ بھی کہہ دیا ہے کہ مذاکرات کا حتمی فیصلہ فضل الرحمن کریں گے۔