بھارت اور پاکستان کے درمیان پوسٹل سروس بند

Last Updated On 22 October,2019 10:26 am

نئی دہلی: (روزنامہ دنیا) پاک بھارت میں بڑھتی کشیدگی کے پیش نظر 1947کے بعد پہلی مرتبہ اب خطوط کی ترسیل کا ایک اہم ذریعہ پوسٹل سروس بھی بند ہوگئی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق دونوں ملکوں میں جنگیں ہوئیں، مسلسل کشیدگی کی فضا رہی ہے لیکن ان سب کے باوجود پوسٹل سروس پر پابندی کبھی بھی عائد نہیں کی گئی تاہم مودی حکومت کی طرف سے کشمیر کو خصوصی آئینی حیثیت دینے والی دفعہ 370 ختم کئے جانے کے بعد صورت حال یکسر بدل گئی ہے ۔پاکستان نے بھارت سے آخری پوسٹل کنسائنمنٹ 27 اگست کو وصول کیا تھا۔ پچھلے ڈیڑھ ماہ سے بھارت سے ڈاک نہ تو پاکستان پہنچ رہی ہے اور نہ ہی پاکستان سے بھارت جارہی ہے ۔ 

Advertisement