حریم شاہ کے بعد ’’ٹک ٹاک بوائے‘‘ کی دفتر خارجہ میں بنائی ویڈیو سامنے آگئی

Last Updated On 26 October,2019 10:33 am

اسلام آباد: (روزنامہ دنیا) ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کی دفتر خارجہ میں بنائی گئی ویڈیو کا معاملہ ابھی حل نہیں ہوا تھا کہ ایک اور ٹک ٹاک صارف کی دفتر خارجہ میں بنائی گئی ویڈیو سامنے آگئی۔

احمد نامی صارف کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ بھی دفتر خارجہ میں موجود ہے جہاں وہ اجلاس کی صدارت کرنے والی کرسی پر بیٹھا ہے۔ نوجوان اس مقام پر بھی گیا جہاں تمام ممالک کے جھنڈے موجود ہیں، اس نے اس مقام پر پاکستان کے جھنڈے کیساتھ سیلفی بھی لی۔سرکاری دفتر میں حریم شاہ کی ٹک ٹاک ویڈیو نے جہاں تنازع کھڑا کیا وہیں اب احمد کی ویڈیو نے مزید سوال اٹھا دیئے ہیں ۔