فضل الرحمان کا آزادی مارچ، وزیراعظم سے حکومتی کمیٹی کی آج ملاقات شیڈول

Last Updated On 26 October,2019 02:20 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم سے آزادی مارچ کے معاملے پر قائم حکومتی کمیٹی آج ملاقات کرے گی، پرویز خٹک وزیر اعظم کو اپوزیشن کے ساتھ ملاقات پر بریفنگ دیں گے۔

ذرائع کے مطابق حکومتی مذاکراتی کمیٹی سربراہ ڈیڈ لاک سے متعلق وزیر اعظم کو آگاہ کر چکے ہیں، حکومتی مذاکراتی کمیٹی آئندہ کے لائحہ عمل پر مشاورت کرے گی، وزیراعظم کے ساتھ ملاقات میں آئندہ کی حکمت عملی کو حتمی شکل دی جائے گی، وزیراعظم سے ملاقات کے بعد حکومتی کمیٹی پریس کانفرنس بھی کرے گی۔