فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے پلان عملدرآمد، ایف آئی اے میں خصوصی مانیٹرنگ سیل تشکیل

Last Updated On 29 October,2019 11:52 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان عملدرآمد، ایف آئی اے نے خصوصی مانیٹرنگ سیل تشکیل دے دیا۔ یہ سیل ایف اے ٹی ایف حکام سے رابطے میں رہے گا۔

وزارت داخلہ میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) مانیٹرنگ سیل تشکیل دے دیا گیا ہے۔ اس سیل میں ایف آئی اے کے تین افسران کو شامل کر لیا گیا ہے۔

یہ مانیٹرنگ سیل ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز میں قائم کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تینوں افسران ایف اے ٹی ایف کے ساتھ براہ راست رابطہ میں رہیں گے۔

مانیٹرنگ سیل پہلے سے قائم ایف اے ٹی ایف کمپلائنٹ سیل سے بھی رابطے میں رہے گا۔ مانیٹرنگ سیل ایف آئی اے کے تمام زونل دفاتر سے معلومات حاصل کرے گا اور فیٹف ایکشن پلان کے تحت کام کرے گا۔

ایف آئی اے نے ایف اے ٹی ایف کمپلائنس سیل جولائی میں قائم کیا تھا۔ سیل ایف آئی اے کے گیارہ افسران پر مشتمل ہے۔ کمپلائنس سیل ملک بھر سے معلومات اکھٹی کرے گا اور مانیٹرنگ سیل کو رپورٹ کرے گا۔
 

Advertisement