پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے کا امکان، اوگرا نے سمری ارسال کردی

Last Updated On 30 October,2019 06:38 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری تیار کرکے پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی ہے۔

 

ذرائع کے مطابق یکم نومبر سے پٹرول کی قیمت میں 1 روپے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 27 پیسے فی لٹر اضافے کا امکان ہے.

 

مٹی کے تیل کی قیمت میں 2 روپے 39 پیسے فی لٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 6 روپے 56 پیسے فی لٹر کمی کی تجویز ہے۔ قیمتوں میں ردوبدل کی حتمی منظوری وزارت خزانہ دے گی۔

سمری منظوری کی صورت میں پٹرول کی نئی قیمت 114روپے 24 پیسے ،ہائی سپیڈ ڈیزل کی 127روپے 41 پیسے فی لٹر، مٹی کے تیل کی 97 روپے 18 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 85 روپے 33 پیسے فی لٹر ہو جائے گی۔
 

Advertisement