لندن: (دنیا نیوز) برطانوی شہزادے ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن نے سانحہ تیز گام پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے صدر پاکستان عارف علوی کے نام پیغام میں کہا کہ وہ متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
اپنے تعزیتی پیغام میں برطانوی شاہی جوڑے کا کہنا تھا کہ وہ حال ہی میں پاکستان کا دورہ کرکے واپس لوٹے ہیں۔ رحیم یار خان میں ٹرین حادثے پر بہت دکھ ہوا۔ وہ جاں بحق افراد کے لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اور ان کے لیے دعاگو ہیں۔
یاد رہے کہ برطانوی شاہی جوڑے نے حال میں ہی پاکستان کا کامیاب دورہ کیا تھا۔ شہزادی کیٹ مڈلٹن نے اپنے پانچ روزہ دورہ پاکستان کے بارے میں ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ یہ بہت ہی شاندار اور خوشگوار دورہ تھا۔ ہم نے پاکستان کے مختلف مقامات کا دورہ کیا، یہاں پر بہت ساری چیزوں کے بارے میں بھی جانا، میرے لیے یہ بھی اعزاز کی بات ہے کہ میں نے دورے کے دوران کمیونٹی سرگرمیوں میں بھی حصہ لیا۔
The Duke and Duchess of Cambridge have sent a message to the President of Pakistan following the tragic fire on the Tezgam train near Rahim Yar Khan.https://t.co/WJZocOZRCK
— Kensington Palace (@KensingtonRoyal) October 31, 2019