’وزیراعظم نے اقبالؒ کے افکار پر عمل کرتے ہوئے کرتار پور راہداری کا افتتاح کیا‘

Last Updated On 09 November,2019 10:20 pm

سیالکوٹ: (دنیا نیوز) مشیر اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ ملک کو درپیش مسائل کے حل کیلئے اقبالؒ کی فکر، فلسفے پر عمل پیرا ہونا چاہئے۔ وزیراعظم عمران خان نے آج اسی افکار پر عمل کرتے ہوئے بین المذاہب کو فروغ دینے کیلئے کرتار پور راہداری کا افتتاح کیا۔

سیالکوٹ میں کل پاکستان محفل مشاعرہ سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آج پوری قوم شاعر مشرق مصور پاکستان علامہ اقبالؒ کا پیغام لئے ہوئے ہیں، اقبالؒ نے مسلمہ امہ خصوصی طور پر نوجوانوں میں فلسفہ خودی کا شعور بیدار کیا۔

مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ آج جو مسائل مسلم امہ کو در پیش ہیں اقبالؒ کے ویژن نے بانپ لیا تھا، مغرب میں علامہ اقبالؒ کی شاعری سے راہنمائی حاصل کی ہے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بسنے والا ہر شہری اقبالؒ کے فلسفے کواپنے لئے راہنمائی سمجھتا ہے، ہمارے نوجوان اہل سخن اقبالؒ کی شاعری کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں۔ آج اقبال کے افکار کے لئے تجدید عہد کرنے کے لئے اور کوئی موقع نہیں ہو سکتا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان ریاست مدینہ کی جو بات کر رہے ہیں وہ اقبالؒ کے افکار کے ساتھ جڑی ہے، علامہ اقبالؒ نے جہاں اللہ کے حقوق کو اپنی شاعری میں بیان کیا وہاں انسانی حقوق کی بھی ترجمانی کی، عمران خان نے آج ان افکار پر عمل کرتے ہوئے بین المذاہب کو فروغ دینے کے لئے کرتار پور راہداری کا افتتاح کیا۔
 

Advertisement