موجودہ نظام میں رہ کر بغاوت نہ کرنا منافقت ہوگی، سینیٹر سراج الحق

Last Updated On 11 November,2019 06:14 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ اس حکومت میں صنعت کار، تاجر کنگال اور غریب نڈھال ہے۔ غریب کے لیے انصاف کا حصول بھی ناممکن ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر انصاف چاہیے تو جیب میں لاکھوں روپے ہونا ضروری ہیں۔ موجودہ نظام میں رہ کر بغاوت نہ کرنا منافقت ہوگی، ایوانوں میں وہی لوگ ہیں جنہوں نے ایسٹ انڈیا کمپنی کا ساتھ دیا تھا۔

امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے اسلام آباد میں مزدور کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کمزور کا کوئی سننے والا نہیں، اس کے لیے سب عدالتیں گونگی بہری ہیں۔

سراج الحق نے کہا کہ انصاف کا نظام بھی ایسا ہے کہ اگر انصاف چاہیے تو آپ کی جیب میں لاکھوں روپے ہونے چاہیں۔ ادارے تو بنتے چلے جا رہے ہیں لیکن منافع میں مزدور کا حق نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس نظام نے کسی کو کچھ دیا نہیں لیکن علما، مساجد اور مدارس کو تقسیم کرنے میں کردار ضرور ادا کیا۔

 

Advertisement