معیشت مستحکم، سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھ رہا ہے: وزیراعظم عمران خان

Last Updated On 15 November,2019 02:13 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آج ہماری معیشت مستحکم ہوگئی، سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھ رہا ہے، اب ہم نے آگے بڑھناہے، معیشت کو چلانا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا چین کا 3 بار دورہ کیا، دنیا میں کسی نے چین جیسی ترقی نہیں کی، چین کی کامیابی لانگ ٹرم پلاننگ ہے، ہماری بدنصیبی قلیل مدتی منصوبہ بندی ہے، ہم مہنگی بجلی کے مسئلے میں پڑے ہوئے ہیں، مہنگی بجلی کی وجہ قلیل مدتی منصوبہ ہے، چین نے 70 کروڑ لوگوں کو غربت سے نکالا جو معجزہ ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا پاکستان گلوبل وارمنگ سے متاثر ہونیوالا 8 واں ملک ہے، درآمد شدہ پلانٹ لگا کر مہنگی بجلی پیدا کی گئی، جنوبی ایشیا میں سب سے مہنگی بجلی یہاں بن رہی ہے، حکومت کا پہلا سال بہت مشکل تھا، اپنی معاشی ٹیم کا بہت شکر گزار ہوں۔
 

Advertisement