شیخ رشید کو راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے ڈسچارج کر دیا گیا

Last Updated On 19 November,2019 12:21 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کو انجیو گرافی کے بعد راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے گھر منتقل کر دیا گیا ہے۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے ڈسچارج کر دیا گیا۔ گزشتہ روز وزیر ریلوے کو سینے میں درد کے باعث پہلے ہولی فیملی اور بعد میں آر آئی سی منتقل کیا گیا تھا، جہاں شیخ رشید احمد کی انجیوگرافی اور دیگر ٹیسٹ کئے گئے۔

ایک دن ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد طبعیت بہتر ہونے اور میڈیکل رپورٹس ٹھیک آنے پر ڈاکٹرز نے شیخ رشید کو صحت یاب قرار دیتے ہوئے انہیں ہسپتال سے گھر منتقل کرنے کی اجازت دی۔
 

Advertisement