کافی دن ہوگئے میاں صاحب کا کوئی چٹھی پتر نہیں آ رہا: فردوس عاشق اعوان

Last Updated On 25 November,2019 02:56 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کافی دن ہوگئے میاں صاحب کا کوئی چٹھی پتر نہیں آ رہا، ان کے ترجمان کہاں ہیں جو بار بار ان کی صحت پر بریکنگ نیوز دیتے تھے۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا لندن جا کر نواز شریف ہشاش بشاس نظر آ رہے ہیں، امید ہے کہ ترجمان ان کے مرض کی تشخیص کے بارے میں جلد بتائیں گے۔

قبل ازیں اسلام آباد ہائی کورٹ نے معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان اور وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کو عدلیہ مخالف بیانات پر معاف کر دیا۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ کہ ہمیں کوئی شک نہیں تھا کہ آپ دونوں نے توہین عدالت کی ہے، اس سب کے باوجود شوکاز نوٹس واپس لے لئے ہیں۔

جسٹس اطہر من اللہ کا کہنا تھا خامیاں ہر جگہ پر ہیں کوئی بھی مکمل نہیں، عدالت توقع رکھتی ہے آئندہ آپ عوامی سطح پر زیر التوا کیسز کے حوالے سے رائے نہیں دیں گے، عدالت آپ کے اس عمل کو نظر انداز کر رہی ہے۔ جسٹس اطہر من اللہ نے غلام سرور کی جانب سے بیان کو سیاسی قرار دینے کو سراہا اور کہا کہ سیاست کی وجہ سے لوگوں کا اعتماد خراب کرنا کسی کے مفاد میں نہیں۔
 

Advertisement