وزیر قانون فروغ نسیم نے استعفیٰ دیدیا، آرمی چیف ایکسٹینشن کیس لڑیں گے

Last Updated On 26 November,2019 07:33 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے یہ بڑا فیصلہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے ان کا استعفیٰ قبول کر لیا ہے۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں یہ اہم خبر میڈیا کو دی اور کہا کہ حکومت کیلئے ان کی خدمات قابل تعریف ہیں جس کی جتنی قدر کی جائے کم ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ وہ فروغ نسیم وزیر قانون کی حیثیت سے آرمی چیف ایکسٹینشن کیس میں عدالت عالیہ میں پیش نہیں ہو سکتے تھے، انہوں نے رضاکارانہ طور پر اپنا استعفیٰ وزیراعظم کو پیش کیا جسے منظور کر لیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ردالفساد سے لے کر اب تک کے آپریشنز آرمی چیف کی توسیع کی وجوہات ہیں۔ جنرل باجوہ نے بھارت کو سبق سکھایا اور کرتارپور راہداری کا راستہ دکھایا۔ تمام اتحادیوں نے وزیراعظم کے صوابدیدی اختیار پر حمایت کی ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ میڈیا میں فروغ نسیم کے استعفے سے متعلق غلط تاثردیا گیا، انہوں نے رضا کارانہ طور پر استعفیٰ دیا ہے۔
 

Advertisement