پی آئی اے: طیارے کی ایمرجنسی سلائڈنگ کھلنے سے بال بال بچ گئی

Last Updated On 01 December,2019 08:40 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) پی آئی اے کے فضائی میزبان کی حاضر دماغی نے ادارے کو لاکھوں روپے نقصان سے بچالیا

پی آئی اے ذرائع کے مطابق دبئی سے لاہور پہنچنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 204کی ایمرجنسی سلائڈنگ کھلنے سے بال بال بچ گئی ۔ طیارے کی لینڈنگ کے بعد کپتان نے ڈس آرمنگ کے اعلان کے بغیر ہی فضائی میزبان کو تمام گیٹ کھولنے کا پیغام دیدیا ۔ پیغام ملنے کے بعد فضائی میزبان نے جونہی گیٹ نمبر ایل ون کھولنے کی کوشش کی تو وارننگ سسٹم بج گیا ۔فضائی میزبان نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دروازہ دوبارہ سے بند کردیا۔مسافروں کو آدھے گھنٹے بعد پچھلے دروازے سے جہاز سے اتارا گیا۔ ایئربس 320طیارے کی ایمرجنسی سلائیڈ کھلنے کی وجہ سے پی آئی اے کو لاکھوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑتا۔پی آئی اے انتظامیہ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیدیا