ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ، پاک فوج کے 2 افسر زخمی

Last Updated On 01 December,2019 07:01 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) بھارتی فوج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ کی۔ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 2 افسر زخمی ہو گئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے رکھ چکری اور راولا کوٹ سیکٹر پر فائرنگ کی۔ پاک فوج نے بھارتی فورسز کا موثر جواب دیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے دو افسر زخمی ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے پاک فوج کی پوسٹ پر مارٹر گولے فائر کیے۔ پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کی گنوں کو خاموش کرا دیا۔

دوسری جانب دہشتگردوں نے شمالی وزیرستان میں پاک افغان بارڈر کے قریب ایف سی چیک پوسٹ پر فائرنگ کی۔ فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشتگرد ہلاک جبکہ ایک فوجی جوان شہید جبکہ 2 زخمی ہو گئے۔ شہید ہونے والے لانس نائیک محمد عمران آفریدی کا تعلق جمرود سے تھا۔

Advertisement