پاکستان کا دفاعی نظام تیسرے درجے کے ممالک سے بہتر ہے: فواد چودھری

Last Updated On 02 December,2019 01:44 pm

لاہور: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان فائبر آپٹک بچھانے والا ایشیا کا پہلا ملک تھا، ملک کا دفاعی نظام تیسرے درجے کے ممالک سے بہتر ہے، زراعت کیلئے ڈرون ٹیکنالوجی کو استعمال کیا جانا چاہیئے۔

وفاقی وزیر کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ طلبا تنظیموں کو بحال کیا جانا چاہیے، ساتھ ہی انہوں نے خدشہ بھی ظاہر کیا کہ ماضی میں سیاسی جماعتوں نے طلبا تنظیموں کو استعمال کیا۔

اپنی وزارت کے حوالے سے فواد چودھری کا کہنا تھا کہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی ٹوٹی پھوٹی حالت میں ملی، جتنا ممکن ہوا وزارت کو پاؤں پر کھڑا کرنے کی کوشش کی۔ انہوں نے زرعی شعبے کی ترقی سے متعلق کہا کہ زراعت کیلئے ڈرون ٹیکنالوجی کو استعمال کیا جانا چاہیئے، وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پاکستان کا دفاعی نظام تیسرے درجے کے ممالک سے بہتر ہے، پاکستان فائبر آپٹک بچھانے والا ایشیا کا پہلا ملک تھا۔
 

Advertisement