مراد سعید نے شہباز شریف کے ذاتی گھروں کو کیمپ آفسز ڈیکلیئر کرنے کے نوٹیفکیشن ٹویٹ کر دیئے

Last Updated On 04 December,2019 09:59 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے ذاتی گھروں کو کیمپ آفسز ڈیکلیئر کرنے کے نوٹیفکیشن ٹویٹ کر دئیے۔

مراد سعید نے لکھا کہ ‏شہباز شریف کے کرپشن کے پیسے کو سیکورٹی اہلکاروں کی موجودگی میں بلٹ پروف لینڈ کروزر میں منتقل ہوتے ہوئے دیکھا ہوگا۔

انہوں نے لکھا کہ وہ نوٹیفیکشن جس میں اپنے ذاتی گھروں کو کیمپ آفسز ڈیکلیئر کیا گیا۔ اس کی سیکورٹی اور اخراجات بھی سرکاری خزانے سے ادا ہوئے۔ نواز شریف کے نااہلی کے بعد راؤنڈ کو پھر سے سرکاری رہائشگاہ قرار دیا گیا۔

اپنی ٹویٹ میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کی سیکورٹی پر قومی خزانے سے 830 کروڑ، جاتی عمرہ پر پچھلے پانچ سال عوام کے 214 کروڑ 13 لاکھ خرچ ہوئے۔

 

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم ہاؤس کے علاوہ ذاتی 5 گھر بھی کیمپ آفسز، ذاتی دورے، خصوصی جہاز اور گھر کے خرچے اس کے علاوہ ہیں۔ اب انکشاف ہوا کہ کرپشن کا پیسہ بلٹ پروف لینڈ کروزر میں بھرا جاتا اور پروٹوکول میں منتقل ہوتا رہا۔
 

Advertisement