'سانحہ اے پی ایس: معصوموں کے خون نے قوم کو دہشتگردوں کیخلاف متحد کیا'

Last Updated On 16 December,2019 12:04 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اے پی ایس شہدا اور ان کے ورثا کیلئے دعاگو ہیں، معصوموں کے خون نے قوم کو دہشتگردوں کیخلاف متحد کر دیا۔

 وزیراعظم عمران خان نے سانحہ اے پی ایس پشاور پراپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج کے دن ہم اپنے ننھے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی پاک فوج، پولیس اور ایجنسیوں کی قربانیوں کو بھی خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، آج کے دن عہد کرتے ہیں کہ ہم کسی بھی طرح کی عسکریت پسندی کی سوچ کو پروان نہیں چڑھنے دیں گے۔

 

Advertisement