مشرف فیصلے میں پیرا 66 غیر قانونی، مارشل لا کے مترادف ہے: شیخ رشید

Last Updated On 21 December,2019 06:09 pm

لاہور: (دنیا نیوز) شیخ رشید نے کہا ہے کہ پرویز مشرف فیصلے میں پیرا 66 غیر قانونی، مارشل لا کے مترادف ہے، شریف برادران لندن میں نئے سال کا آغاز کریں گے۔

 وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ایم ایل ون سی پیک میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، آصف زرداری کی کرپشن میں بلاول بھی شامل ہیں، خورشید شاہ کی احتساب عدالت سکھر سے ضمانت سوالیہ نشان ہے، خورشید شاہ کے 126 اکاؤنٹس نکلے اور انہیں ضمانت مل گئی، پیپلزپارٹی سارے کیسز سندھ منتقل کرانا چاہتی ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا بلاول پلی بارگین نہیں کریں گے تو مریم نواز کی طرح کک آؤٹ ہو جائیں گے، شہباز شریف وکٹ کے دونوں طرف کھیلنے والے کھلاڑی ہیں، اپوزیشن اپنے ہتھکنڈوں میں ناکام ہو گئی، عدلیہ اور افواج پاکستان کے اہم ستون ہیں، آپس میں نہیں ٹکرائیں گے، وزیراعظم ملکی مفاد میں کوالالپور سمٹ سے پیچھے ہٹے، مودی بھارت میں مسلمانوں پر ظلم و تشدد کر رہا ہے۔

 

Advertisement