منشیات سمگلنگ کیس: ہائیکورٹ رانا ثناء کی درخواست پر محفوظ فیصلہ آج سنائے گی

Last Updated On 24 December,2019 12:45 pm

لاہور: (دنیا نیوز) منشیات سمگلنگ کیس میں گرفتار رانا ثناء اللہ کی درخواست ضمانت پر لاہور ہائی کورٹ محفوظ فیصلہ آج سنائے گی۔

جسٹس چودھری مشتاق احمد نے رانا ثناءاللہ کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ رہنما ن لیگ کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ایف آئی آر میں 21 کلو ہیروئن لکھا گیا جبکہ بعد میں اس کا وزن 15 کلو ظاہر کیا گیا، فرد جرم عائد نہیں ہوئی لہذا ضمانت دی جائے۔

پراسیکیوٹر اے این ایف نے کہا کہ رانا ثنااللہ کا جرم ناقابل ضمانت ہے۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔
 

Advertisement