اثاثہ جات کیس: نیب نے رانا ثنا اللہ کو دوبارہ 3 فروری کو طلب کر لیا

Last Updated On 09 January,2020 02:47 pm

لاہور: (دنیا نیوز) نیب نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں راناثناء اللہ کو 3 فروری کو دوبارہ طلب کر لیا، ذرائع کے مطابق راناثناء اللہ کے خلاف نیب کو اہم ثبوت بھی مل گئے۔

 نیب نے راناثناء اللہ کو زمینوں، فام ہاؤس کے مکمل دستاویز لیکر پیش ہونے کا حکم دیا۔ نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم رانا ثناء اللہ سے تحقیقات کرے گی۔

واضح رہے کہ نیب لاہور میں رانا ثناء اللہ اس سے قبل بھی پیش ہو چکے ہیں اور لیگی رہنما نے مکمل ریکارڈ فراہم کرنے کے لئے کچھ وقت مانگا تھا جس کے لئے نیب لاہور کی جانب سے 28 جنوری تک کا وقت دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اب نیب لاہور کی جانب سے رانا ثناء اللہ کو دوبارہ 3 فروری کو صبح 11 بجے طلب کر لیا ہے۔

 

Advertisement