سول ایوی ایشن کی بہتر کارکردگی کیلئے آپریشنل اور انتظامی امور الگ الگ کرنیکا فیصلہ

Last Updated On 15 January,2020 12:01 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومت نے سول ایوی ایشن کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے آپریشنل اور انتظامی امور الگ الگ کرنے کا فیصلہ کرلیا، آرڈیننس کی تیاری بھی شروع کر دی گئی۔

دنیا نیوز کو دستیاب ایوی ایشن کی تقسیم کے پلان کے مطابق ریگولیٹری اور سروس ڈویژنز کو الگ کر دیا جائے گا، اس وقت اتھارٹی کی مجموعی اثاثوں کی مالیت 6 کھر56 ارب 61 کروڑ سے زائد ہے جس میں کراچی میں سول ایوی ایشن کے اثاثوں کی مالیت 2 کھرب 68 ارب، اسلام آباد میں 1 کھرب 85 ارب، لاہور میں 1 کھرب 36 ارب، ملتان میں 17 ارب 73 کروڑ کے اثاثے ہیں۔

اسی طرح، پشاور میں 5 ارب 99 کروڑ، کوئٹہ میں سول ایوی ایشن اثاثوں کی مالیت، 3 ارب 84 کروڑ اور گوادر میں 4 ارب 54 کروڑ کے اثاثے ہیں۔ سول ایوی ایشن اثاثوں میں 44 ایئر پورٹس سمیت ہیڈ آفس اور ریجنل دفاتر شامل ہیں۔
 

Advertisement