اتحادیوں کے تحفظات دور کرنیکا مشن، حکومتی کمیٹی اور بی اے پی وفد کی ملاقات

Last Updated On 15 January,2020 02:47 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اتحادیوں کے تحفظات دور کرنے کا مشن، وزیر اعظم کی ہدایت پر حکومتی کمیٹی کی اتحادیوں سے ملاقاتیں جاری ہیں۔ بلوچستان عوامی پارٹی سے ملاقات میں تحفظات کو دور کرنے کی یقین دہانی کرا دی گئی۔

 حکومتی کمیٹی میں جہانگیر ترین، پرویز خٹک اور ارباب شہزاد شامل تھے جبکہ بلوچستان عوامی پارٹی کی جانب سے خالد مگسی، ِزبیدہ جلال، احسان اللہ ریکی اور دیگر شریک ہوئے۔

 بلوچستان عوامی پارٹی نے کہا کہ حکومت کیساتھ بھرپور تعاون کے باجودہ وعدے پورے نہیں کیے گئے، وفاقی کابینہ میں وزارت دی گئی نہ ہی حلقوں کے لیے ترقیاتی فنڈز جاری ہوئے۔

حکومتی کمیٹی نے بلوچستان عوامی پارٹی کو یقین دلایا کہ بلوچستان میں مسائل کا خاتمہ وزیر اعظم کی اولین ترجیح ہے، وزیر اعظم جلد بلوچستان کا دورہ کریں گے اور صوبے کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے فنڈز کا اجراء یقینی بنایا جائے گا، حکومتی وفد آج شام ق لیگ کی قیادت سے بھی ملاقات کرے گا۔

 

Advertisement