اسٹریٹ کرائمز میں مجموعی طور پر 7 فیصد کمی ہوئی: آئی جی سندھ کلیم امام

Last Updated On 18 January,2020 12:59 pm

کراچی: (دنیا نیوز) آئی جی سندھ کلیم امام نے کہا ہے کہ اسٹریٹ کرائمز میں مجموعی طور پر 7 فیصد کمی ہوئی، پر امن سندھ اور کراچی کے باعث دنیا بھر سے غیر ملکی مندوبین اور سیاح آ رہے ہیں۔

آئی جی سندھ کلیم امام کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اجلاس ہوا جس میں اے آئی جی آپریشنز نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ایف آئی آرز کے اندراج میں 23 فیصد اضافہ ہوا، اشتہاری ملزمان کی گرفتاریاں 54 فیصد جبکہ مفرور ملزمان کی گرفتاریوں میں 41 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

اس موقع پر آئی جی سندھ کلیم امام کا کہنا تھا لوگوں کو انصاف فراہم کریں، عوام کے اعتماد کو فروغ دیں اور ان میں پولیس کا بہتر امیج بنائیں، انٹرنیشنل کرائم انڈیکس میں کراچی چھٹے سے 88 ویں نمبر پر آگیا، پر امن سندھ اور کراچی کے باعث دنیا بھر سے غیر ملکی مندوبین اور سیاح آ رہے ہیں۔
 

Advertisement