حکومتی وفد کی گورنر سندھ سے ملاقات، مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال

Last Updated On 18 January,2020 03:40 pm

کراچی: (دنیا نیوز) جہانگیر ترین کی قیادت میں حکومتی وفد نے گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ملاقات کی جس میں مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

حکومتی وفد میں گورنر پنجاب چودھری سرور، وفاقی وزیر پرویز خٹک، اسد عمر اور حلیم عادل شیخ شامل ہیں، حکومتی وفد کی ایم کیو ایم رہنماؤں سے کچھ دیر بعد بہادر آباد میں ملاقات ہوگی۔

اس موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے کیلئے وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، صوبے کی ترقی کیلئے وفاق کا بھرپور تعاون قابل تحسین ہے۔
 

Advertisement