بی آئی ایس پی سے فائدہ اٹھانے والوں کیخلاف پہلی کارروائی، 4 افسران برطرف

Last Updated On 18 January,2020 09:01 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومت نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں فراڈ کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے گریڈ 17 کے 4 افسران کو نوکری سے بر طرف کر دیا۔

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے فائدہ اٹھانے والے گریڈ 17 کے 4 افسران کو کرپشن ثابت ہونے پر نوکری سے برطرف کیا گیا، چاروں افسران بیگمات کے نام پر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے پیسے لیتے رہے، افسران سے چار لاکھ 40 ہزار 196 روپے بھی ریکور کرلیے گئے۔

خیال رہے غریبوں کا حق کھانے والوں میں بی آئی ایس پی کے افسران خود بھی شامل تھے، ان میں بینظیر انکم سپورٹس کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر بھی بہتی گنگا میں ہاتھ دھوتا رہا۔ بی آئی ایس پی ڈیرہ اسماعیل خان کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد نعمان ضہیم کو گزشتہ روز شوکاز نوٹس جاری کیا گیا۔
 

Advertisement