کام جاری رکھیں،تبدیلی کافیصلہ مشاورت سےکرینگے،وزیراعظم کی آئی جی کوہدایت

Last Updated On 29 January,2020 07:37 pm

کراچی: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے آئی جی سندھ کلیم امام کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انھیں کام جاری رکھنے کی ہدایت کر دی ہے۔

وزیراعظم اور آئی جی سندھ کے درمیان ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق دوران ملاقات وزیراعظم نے کلیم امام سے پوچھا کہ سندھ میں کیا چل رہا ہے؟ جس پر انہوں نے سیاسی دباؤ سے متعلق آگاہ کیا۔

دنیا نیوز ذرائع کے مطابق آئی جی سندھ کلیم امام نے صوبے کے کیسز سے متعلق تفصیلات سے بھی وزیراعظم کو بریف کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے آئی جی کلیم امام کی کارکردگی کو سراہا اور انھیں ہدایت کی کہ وہ فی الحال اپنا کام جاری رکھیں، مشاورت کے بعد فیصلہ کرینگے۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے گورنر سندھ عمران اسماعیل سے رابطہ کرکے ان سے آئی جی سندھ کے معاملہ پر مشاورت کی اور انھیں ہدایت کی کہ وہ اس حوالے سے صوبائی حکومت سے رابطہ کریں۔

ادھر خبریں ہیں کہ آئی جی کی تبدیلی کے معاملے پر وزیراعلیٰ سندھ ڈٹ بھی گئے ہیں۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل کیساتھ ٹیلی فونک گفتگو میں انہوں نے اس معاملے پر بات چیت سے انکار کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق انہوں نے گورنر پر واضح کیا کہ آئی جی پولیس کے معاملے پر آپ کا مینڈیٹ نہیں، اس کےعلاوہ تمام امور پر بات کرونگا۔

 

Advertisement