امریکی انسداد پولیو ٹیم کا جی ایچ کیو کا دورہ، آرمی چیف سے ملاقات

Last Updated On 04 February,2020 05:45 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) امریکی انسداد پولیو مہم کے ارکان نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ روٹری انٹرنیشنل ٹیم کی سربراہی ہالگرنیک نے کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف کی امریکی پولیو ٹیم کیساتھ ملاقات میں حفظان صحت خصوصاً انسداد پولیو سے متعلق بات چیت کی گئی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے صحت کے شعبے میں امریکی تنظیم کی خدمات کو سراہا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ پولیو پر مکمل طور پر قابو پا لیا جائے گا۔

 

Advertisement