میاں شریف نے اپنے بچوں کا ٹیلنٹ ضائع کردیا: فواد چودھری

Last Updated On 07 February,2020 09:46 am

لاہور: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر فواد چوہدری نے شریف خاندان پر تنقیدکرتے ہوئے کہا ہے کہ دادا شریف نے بچوں کو سیاست میں لاکر کر ان کا ٹیلنٹ ضائع کر دیا ہے۔ اگر شریف فیملی فلموں میں ہوتی تو آج ہر فرد ایکٹنگ کے بڑے بڑے ایوارڈ جیت چکا ہوتا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر فواد چوہدری اپنے دلچسپ تبصروں کی وجہ سے اکثر خبروں میں رہتے ہیں اور اس بار انہوں نے اپنے طنز کا نشانہ شریف خاندان کو بنایا ہےشاید اس کی وجہ شریف فیملی کی طرف سے مریم نواز کی وطن سے روانگی کی تازہ ترین تحریک سے ہے۔ فواد چوہدری نے ایک تازہ ٹوییٹ میں کہا ہے کہ شریف فیملی فلموں میں ہوتی توہرفردایکٹنگ کے بڑے بڑے ایوارڈ جیت چکا ہوتا۔
 

Advertisement