ترک صدر کے دورے کے دوررس نتائج نکلیں گے: شاہ محمود قریشی

Last Updated On 14 February,2020 12:36 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ترک صدر کے دورے کے دوررس نتائج نکلیں گے، ترک صدر کا دورہ بڑی اہمیت کا حامل ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا مسئلہ کشمیر سلگتا ہوا مسئلہ ہے، ترک صدر نے کہا مسئلہ کشمیر پاکستان نہیں ہمارا مسئلہ ہے، ترکی کے ساتھ تعلقات پہلے سے زیادہ مضبوط ہیں، ترکی کے ساتھ معیشت پر بات چیت جاری ہے۔

 

Advertisement