وزیراعظم کی سیف سٹی آفس آمد، عمران خان کو سیف سٹی ٹیکنالوجی سے متعلق بریفنگ

Last Updated On 15 February,2020 03:50 pm

لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعظم کی سیف سٹی آفس آمد، عمران خان کو سیف سٹی ٹیکنالوجی سے متعلق بریفنگ دی گئی، وزیراعظم نے 'پولیس خدمت مرکز' کے گلوبل پورٹل کا اجرا کر دیا۔

عمران خان مختلف تقریبات میں شرکت کریں، وزیراعظم صحت انصاف کارڈ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کریں گے جبکہ عمران خان ایوان وزیراعلیٰ میں مختلف اجلاسوں کی صدارت بھی کریں گے۔ وزیر اعظم کی گورنر سے ملاقات بھی ہوگی۔

سردار عثمان بزدار اور چودھری سرور وزیراعظم کو صوبے کے امور پر بریف کریں گے، وزیراعلیٰ پنجاب مہنگائی کی روک تھام کیلئے اقدامات سے آگاہ کریں گے۔
 

Advertisement