پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس: اکبر ایس بابر کو مبینہ دھمکیاں، الیکشن کمیشن کا نوٹس

Last Updated On 18 February,2020 11:48 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کے محرک اکبر ایس بابر کو مبینہ ڈرانے دھمکانے کے معاملے کا نوٹس لے لیا۔ ای سی پی نے مبینہ دھمکیوں کے حوالے سے درخواست 27 فروری کے لیے مقرر کر دی۔

الیکشن کمیشن نے درخواست گزار اکبر ایس بابر کو نوٹس بھی جاری کر دیا۔ اکبر ایس بابر نے درخواست میں موقف اپنایا کہ تحریک انصاف کی قیادت مختلف طریقوں سے دباؤ ڈال رہی ہے، الیکشن کمیشن ایکٹ کے سیکشن چار کے تحت ہراساں ہونے اور دھمکیوں سے بچائے، الیکشن کمیشن پارٹی فنڈنگ کیس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کرے اور جلد فیصلہ سنائے۔

 

Advertisement