نواز شریف کا آپریشن، تمام حالات و واقعات تحریر، دستاویزات خاندان کے حوالے

Last Updated On 20 February,2020 08:57 am

لندن: (اظہر جاوید ) سابق وزیراعظم نواز شریف نے آپریشن سے قبل اپنے ساتھ پیش آنیوالے تمام حالات و واقعات اور سیاسی معاملات کو تحریری شکل دے دی اور تمام دستاویزات کو اپنے خاندان کے حوالے کر دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم اگلے چند دنوں میں اہم شخصیات جن میں سینئر صحافی بھی شامل ہیں سے ملاقات بھی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر 24 فروری کو ان کا آپریشن کیا جاتا ہے تو وہ اپنے ساتھ ہونیوالے واقعات کے بارے میں بات کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف مریم کے لندن پہنچنے تک آپریشن کیلئے تیار نہیں لیکن ان کی والدہ انہیں منانے کی کوشش میں مصروف ہیں۔
 

Advertisement