ایف اے ٹی ایف پاکستان کے گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے اقدامات پر مطمئن

Last Updated On 21 February,2020 10:11 am

پیرس: (دنیا نیوز) فنانشل ایکشن ٹاسک فورس پاکستان کے گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے اقدامات پر مطمئن، پاکستان نے ایف اے ٹی ایف سفارشات پر عملدرآمد کی بریفنگ مکمل کرلی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کا گرے لسٹ میں برقرار رہنے کا امکان ہے، سفارشات پر عملدرآمد کیلئے مزید وقت دیا جائے گا، گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے کچھ مزید اقدامات کرنا ہوںگے، پاکستان کو گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے اکتوبر تک کا وقت دیئے جانے کا امکان ہے، مرحلہ وار سفارشات پر عمل درآمد کے مواقع دیئے جائیں گے۔

ذرائع ایف اے ٹی ایف کے مطابق پاکستان نے ایف اے ٹی ایف اہداف کیلئے موثر قانون سازی کی ہے، پاکستان کو منی لانڈرنگ قوانین پر عمل درآمد یقینی بنانا ہو گا، نیکٹا کو صوبائی سطح پر فلاحی اداروں کی مکمل سکروٹنی یقینی بنانا ہوگی۔ سفارشات پر عملدرآمد اور اقدامات پر فیٹف ممبر ممالک نے پاکستان کو سراہا۔
 

Advertisement