ریکوڈک کیس: پاکستان کی درخواست پر حکم امتناع جاری کر دیا گیا

Last Updated On 26 February,2020 06:46 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ریکوڈک کیس میں عالمی ثالثی ٹربیونل کی کمیٹی نے پاکستان کی درخواست پر حکم امتناع جاری کر دیا ہے۔

وزارت قانون ذرائع کے مطابق نومبر 2019ء میں پاکستان کی جانب سے ثالثی ٹربیونل کی فیصلہ منسوخی کمیٹی کو پاکستان نے درخواست دی جس میں استدعا کی گئی کہ ثالثی ٹربیونل کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے اور حتمی فیصلے تک حکم امتناع جاری کیا جائے۔

قواعد وضوابط کے تحت پاکستان کی درخواست دائر ہونے کے بعد حکم امتناع مل گیا ہے۔ وفاقی وزیر قانون اور عالمی قوانین کے ماہرین کی مشاورت سے درخواست فیصلہ منسوخی کمیٹی میں دائر کی گئی تھی۔

خیال رہے کہ ریکوڈک کیس میں ورلڈ بینک کے ماتحت کام کرنے والے عالمی ثالثی ٹربیونل نے پاکستان پر چھ ارب ڈالرز جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ سنا رکھا ہے۔
 

Advertisement