نواز شریف اور آصف زرداری کی وجہ سے پاکستان پر مشکل وقت آیا: فیصل جاوید

Last Updated On 04 March,2020 03:58 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سینٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ نواز شریف اور آصف زرداری کی وجہ سے پاکستان پر مشکل وقت آیا، عمران خان نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، ملکی معیشت مستحکم ہوگئی۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سینیٹر فیصل جاوید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پاناما کیس میں صفائی دینے کا کئی بار موقع دیا گیا، شریف خاندان کے افراد عدالتوں میں اثاثوں کا ثبوت نہیں دے سکے، پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ پر مقدمات پی ٹی آئی نے نہیں بنائے، (ن) لیگ نے ملک کیلئے کچھ نہیں کیا، سیاسی انتقام وہ ہے جو عمران خان کے ساتھ کیا گیا، عمران خان باہر سے پاکستان پیسہ لے کر آئے، عمران خان سے بچپن میں عیدی کی تفصیلات بھی مانگی گئیں۔

 

Advertisement