حکومت نے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے بروقت اقدامات نہیں اٹھائے، سراج الحق

Last Updated On 30 March,2020 07:45 pm

لاہور: (دنیا نیوز) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے الزام عائد کیا ہے کہ حکومت نے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے بروقت اقدامات نہیں اٹھائے۔ یہ وقت سیاست کا نہیں، امدادی رقم 15 ہزار مقرر کی جائے۔

سراج الحق کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ حکومت اشیائے خورونوش کی قیمتوں کو کنٹرول کرے۔ اس کا مارکیٹیوں پر کنٹرول ختم ہو چکا ہے۔ حکومت ریڈ لائن پر کھڑی، مزید غلطی کی گنجائش نہیں ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اگر وہ تین ہزار روپے میں گھر کا بجٹ چلا سکتے ہیں تو انھیں نوبل پرائز ملنا چاہیے۔ امدادی رقم 15 ہزار مقرر کی جائے۔

ٹائیگر فورس بارے پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ خدا کا واسطہ، یہ سیاست کرنے کا وقت نہیں ہے۔ ماضی میں بھی ایسی فورسز بنیں، قوم کواس وقت رضا کاروں کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک دن کا کام نہیں، لمبے عرصے خدمت کا کام جاری رکھنا ہے۔ حکومت نے بروقت اقدام نہیں اٹھائے۔
 

Advertisement